ابنا: غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے گذشتہ شب ایک بار پھر خان یونس کے علاقے پر حملہ کیا ہے جس میں دو فلسطینی یوسف ابو عبدو اور علی العقاد مارے گئے ۔ان دو افراد کی شہادت کے بعد حالیہ حملوں میں مارے جانے والوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہےغاصب صیصہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے سنیچر کے دن بھی وحشیانہ حملے کئے تھے جس میں دس فلسطینی شہید ہو گئے تھےتحریک جہاد اسلامی کی فوجی شاخ قدس بریگیڈ نے ایک جوابی حملے میں مقبوضہ علاقوں میں راکٹ داغے جس سے ایک صہیونی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے.
..............
/169